ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ علقمہ سے ان کے دفتر میں برٹش کونسل کے وفد نے پراجیکٹ منیجر ناصر نذیر کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ناصرنذیر نے برٹش کونسل کے زیراہتمام چلنے والی عالمی پروگرام (متحرک شہری) Active Citizenکے اغراض و مقاصد کے بارے میں ایک مفصل بریفنگ دی۔ وائس چانسلر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خواجہ علقمہ نے برٹش کونسل کے اس اقدام کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر ڈائریکٹر سٹورڈنٹس آفیسر پروفیسر ڈاکٹر فاروق‘ پروفیسر ڈاکٹر زاہد چوہان رجسٹرار ملک منیرحسین بھی موجود تھے۔