لاہور(نیوزرپورٹر)آئی ایم ایف ایجنڈا بند کرو حکومت بجلی مہنگی کرنے کی بجائے اپنے 30فیصد غیر ترقیاتی اخراجات کم کرے۔ایگری فورم پاکستان کے چئرمین ابراہیم مغل نے ایک بیان میں کہا کہ عوام روٹی خریدیں یا بجلی کے بل ادا کریں عید کی خوشیاں ماند پڑگئیں غریبوں سے نوالا چھیننے کی اس حکمت عملی پرہم حکومت کی مذمت کرتے ہیں۔ ملک میں 60ہزار میگا واٹ بجلی پانی سے بن سکتی ہے جو 2 روپے یونٹ پڑے گی تو حکومت مہنگی بجلی پر انحصار کم کیوں نہیں کرتی پانی کے بعد کوئلے سے بھی بجلی 6روپے یونٹ پڑے گی مگر حکومت کو عوام سے ووٹ لینے کے علاوہ کوئی سروکار نہیںرہا۔