کینیڈا نے پاکستان سے بچے گود لینے پر پابندی عائد کر دی، والدین اور علماءپریشان

ٹورنٹو (اے این این) کینیڈا میں پاکستانی بچوں کو گود لینے پر پابندی عائد کردی گئی، کئی والدین اور علماءپریشان ہوگئے۔ کینیڈین اخبار” ٹورنٹو سٹار“ کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے گود لینے اور سرپرستی کے اسلامی قانون پر تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان سے بچوں کے گود لینے کا عمل روک دیا۔ اخبار نے مقامی رہائشی شفیق الرحمن کے حوالے سے لکھا ہے کہ وہ انتہائی حیران اور پریشان ہیں کیونکہ وہ پاکستان سے بچے کو گود لینے والا تھا۔کینیڈا کے سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن کے مطابق کفالہ یا ولایت پر اسلامی قانون ہے جو پاکستان سمیت دنیا کے 49 اسلامی ممالک میں رائج ہے۔ کینیڈا نے کمبوڈیا , جارجیا , گوئٹے مالا , لائبیریا , نیپال اور ہیٹی سے کئی وجوہ پر بچوں کو گود لینے کا عمل روک دیا ہے جبکہ کینیڈا واحد ملک ہے جہاں کفالہ کی وجہ سے بچہ گود لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...