سڈنی (نیٹ نیوز) نہ مچھلی، نہ اژدھا، سمندر سے ملنے والی عجیب وغریب مخلوق نے ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔ تیس میٹر لمبی اس مخلوق کا جسم جیلی فش کی طرح چمکدار ہے،یوں لگتا ہے جیسے اس کے جسم سے سفید دودھ یا روشنی بکھر رہی ہو۔ عجیب وغریب مخلوق کا پتہ آسٹریلوی غوطہ خوروں نے اس وقت لگایا جب وہ سمندر کی تہہ میں سمندری مخلوق کے بارے میں تحقیق میں مصروف تھے۔