روم (اے پی پی) روس کے وزیر دفاع سرگئی شائیگوف نے کہا ہے کہ افغانستان اور وسط ایشیا کے عسکری سیاسی حالات کا انحصار افغانستان میں 2014 میں ہونے والے انتخابات پر ہوگا۔انہوں نے یہ بات روم میں اٹلی کے وزیر دفاع کے ساتھ مذاکرات کے اختتام پر ہونے والی پریس کانفرنس میں کی ہے۔ شائیگوف کا کہنا تھا کہ ابھی یہ سمجھ نہیں آتا کہ افغانستان میں انتخابات کیسے ہونگے، وہ کس قدر شفاف اور حقیقی ہونگے، تاہم ان پر افغانستان کی مستقبل کی زندگی اور کام کا انحصار ہوگا۔ واضح رہے کہ افغانستان سے 2014ءمیں اتحادی فوجی نکالنے کا منصوبہ ہے۔