فخر الدین کے استعفےٰ کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ ہونا تشویشناک ہے: کنوردلشاد

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سابق سیکرٹری الیکشن کمشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ نئے الیکشن کمشنر کا فوری تقرر ضروری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا ہے کہ فخر الدین جی ابراہیم کے مستعفی ہونے کے ایک ہفتے بعد بھی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ ہونا باعث تشویش ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ اس سے قبل کبھی اتنا عرصہ خالی نہیں رہا۔ چیف الیکشن کمشنر کے بغیر الیکشن کمشن کے فیصلوں کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے جائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کے بغیر الیکشن کمشن نامکمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...