نوشہرہ: 5 افراد کو قتل کرنیوالا گھر کا بھیدی نکلا، جائےداد کی لالچ میں قتل کیا

Aug 08, 2013

نوشہرہ (ثناءنیوز) نوشہرہ اضاخیل میں سسر، ساس، حاملہ بیوی اور سالی کو بیک وقت بے دردی کے ساتھ ذبح کر کے آنکھیں نکالنے جیسے دردناک طریقے سے ایک ہی گھرانے کے پانچ افراد کے قتل کا ملزم گھر کا بھیدی نکلا، داماد بشیر نے جائیداد، دولت اور جواں سال سالی ہتھیانے کیلئے سالہ سسر، ساس،سالی اور پانچ ماہ کی حاملہ بیوی کو ذبح کر کے نعشیں برساتی نالے میں پھینک دیں تھیں۔

مزیدخبریں