لاہور (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم میں ایشیا کپ جیتنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اگر وہ ہمت اور لگن سے میدان میں اُترے گی تو فتح ہمارا مقدر ہو گی۔ وہ ایگزیکٹو کلب میں قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چودھری محمد اکرم، محمد ارشد، فرید خان، چیف کوچ اختر رسول، کوچ طاہر زمان، کپتان محمد عمران اور ہاکی کے قومی کھلاڑی موجود تھے۔ چودھری اکرم نے کہا کہ امید ہے کہ ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔