پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی : ناصر جمشید

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ناصر جمیشد نے کہا ہے کہ دورہ زمبابوے ستمبر اکتوبر میں امارات میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگا۔ نوائے وقت دفتر کے دورہ کے موقع پر اوپننگ بلے باز ناصر جمشید کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل نہ ہونے پر مایوس نہیں ہوں بلکہ مزید محنت کر کے دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنوں گا۔ اپنی فزیکل فٹنس کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہا ہوں، سیریز کے دوران اس شعبہ پر توجہ نہیں دی جا سکتی ہے۔ ناصر جمشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے قومی شائقین کرکٹ کے سامنے اپنے میدانوں میں جوہر دکھانے کا موقع نہیں مل رہا ہے تاہم میں پر امید ہوں پاکستان میں جلد سے جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی اور ہمارے میدانوں میں بھی بین الاقوامی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر بیٹنگ کے شعبہ میں ناکامی کی وجہ سے اچھا رزلٹ فراہم نہیں کر سکے ہیں میری خواہش ہے کہ اوپننگ کے شعبہ میں پاکستان ٹیم کے لئے زیادہ سے زیادہ رنز کروں اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...