منیلا (اے پی پی) 27 ویں ایشین مینز باسکٹ بال چیمپئن شپ میں سعودی عرب نے تھائی لینڈ کو شکست دے دی۔ اردن، چائنیز تائپے اور فلپائن کی ٹیموں نے بھی اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ فلپائن میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے کلاسیفکیشن میچ میں سعودی عرب کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو زبردست مقابلے کے بعد 93-80 پوائنٹس سے ہرا دیا۔ گروپ ای میں تین میچوں کے فیصلے ہوئے۔ پہلے میچ میں اردن نے ہانگ کانگ، دوسرے میچ میں چائنیز تائپے نے جاپان جبکہ تیسرے میچ میں میزبان فلپائن نے قطر کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنلز 9 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنلز 10 اگست کو جبکہ فائنل میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا۔