گجرات (نامہ نگار) فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بہاولپور کا شہری موٹرسائیکل پر گجرات پہنچ گیا۔ سید ارشد قریشی نے 3 اگست کو احمد پور شرقیہ سے سفر کا آغاز کیا جسکا اختتام اسلام آباد اقوام متحد ہ کے دفتر کے سامنے پرامن احتجاج کرتے ہوئے کرینگے۔ احتجاج کا مقصد اسرائیل کا مسلمانوں پر ظلم و ستم بند کروانا ہے۔ میری حکومت سے اپیل ہے وہ عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف کیس دائر کرے۔