بھارتی ٹیم مانچسٹر ٹیسٹ میں 152 رنز پر ڈھیر

مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک) بھارت کی انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کی پہلی اننگز میں بدترین کارکردگی، 8 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد پوری ٹیم 152 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ 6 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ 8 ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ کپتان دھونی 71، ایشون 40 اور رائنی 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مرلی وجے، چٹیشور پجارا، ویرات کوہلی، رویندرا جڈیجہ، بھنیشور کمار اور پنکج سنگھ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ سٹیورٹ براڈ نے 6 جبکہ جیمز اینڈرسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے پہلے دن کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنا لئے۔ میزبان ٹیم کو بھارت کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 39 رنز درکار  جبکہ 7 وکٹیں باقی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...