ٹورنٹو(سپورٹس ڈیسک)ٹورنٹو میں جاری راجرز ٹینس کپ ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ کو فرانس کے تسونگا نے پری کوارٹرفائنل میں ہرادیا۔ پاکستان کے اعصام الحق اوربھارت کے روہن بوپننا کی جوڑی کو مینزڈبلزکے پری کوارٹرفائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سرینا ولیمز‘وینس ولیمز‘سٹوسرنے میچ جیت لئے۔