کراچی: وزارت خارجہ کے کیمپ آفس پر چھاپہ، ڈپٹی پروٹوکول افسر سمیت 3 افراد گرفتار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے شارع فیصل پر وزارت خارجہ کے کیمپ آفس پر چھاپہ مار کر وزارت خارجہ کے ڈپٹی پروٹوکول آفیسر ریحان صدیقی سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کاغذات کی تصدیق کیلئے رشوت لیتے تھے۔ کاغذات کی تصدیق کی سرکاری فیس 5 روپے ہے جبکہ ملزمان بذریعہ ایجنٹ 5 سے 10ہزار روپے لیتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن