عوامی تحریک کے کارکنوں سے دوسرے اضلاع آنے والی فورس ’’نبٹے‘‘ گی

Aug 08, 2014

لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس نے عوامی تحریک کے یوم شہداء کے موقع پر ممکنہ احتجاج کو روکنے کیلئے صوبے کے مختلف اضلاع سے ایلیٹ فورس کی 45 ریزرویں منگوا کر تعینات کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کے افسروں کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد عوامی تحریک کے کارکنوں پر تشدد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب کے دیگر اضلاع سے آپریشن کے لئے نفری منگوا لی گئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس مرتبہ لاہور پولیس کی بجائے دوسرے اضلاع سے آنے والی نفری کی مدد سے آپریشن متوقع ہے۔ پولیس افسروں کی جانب سے ان اہلکاروں، نفری کو اس بارے میں سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ قائم مقام سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف فیصل ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں تعینات کی گئی نفری کو چیک کرتے رہے۔

مزیدخبریں