لاہور (سپیشل رپورٹر) جشن آزادی کی سرکاری تقریبات میں ملازمین کی شمولیت لازمی قرار دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبائی انتظامی سیکرٹریز، خود مختار اداروں کے سربراہان، ضلعی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے اداروں کے ذمہ داروں کے نام جاری کئے۔ احکامات میں کہا گیا ہے 14اگست کو سرکاری تعطیل ہونے کے باوجود دفاتر میں پرچم کشائی کی تقاریب ہر صورت منعقد ہو گی جس میں آفیسرز اور ملازمین شریک ہوں گے۔ جشن آزادی کے موقع پر پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے ایک یوم کے لئے کھلیں گے۔
جشن آزادی کی سرکاری تقریبات میں ملازمین کی شمولیت لازمی قرار دیدی گئی
Aug 08, 2014