لاہور (آئی این پی) ڈاکٹر طاہرالقادری نے پولیس کی جانب سے مقامی سکیورٹی کمپنی کے گارڈز پر اعتراضات کے بعد غیرملکی تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔گارڈز طاہرالقادری کے گھر کے اندر اور باہر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ایک درجن سے زائد لندن سے تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز نے باقاعدہ فرائض سنبھال لئے ہیں۔