اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی نفیسہ شاہ اور وزیر مملکت عابد شیر علی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی تاہم سپیکر نے معاملہ کو بڑھنے سے بچا لیا۔ جمعرات کے روز نفیسہ شاہ نے بجلی واجبات کی ادائیگی سے متعلق عابد شیر علی کے بیانات کو غیر اخلاقی قرار دے دیا جس پر عابدشیر اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے اور کہا کہ سپیکر صاحب! محترمہ اگر قابل عزت ہیں تو میں بھی اس ایوان کا حصہ ہوں باہر سے نہیں آیا مجھے جواب چاہئے جس پر سپیکر نے کہا کہ آپ تشریف رکھیں آپ کو جواب مل جائے گا جس پر وزیر مملکت پانی و بجلی نے اصرار کیا کہ انہیں ابھی جواب دیا جائے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ارکان نے بولنا چاہا تو سپیکر نے انہیں روک دیا جس پر مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ سپیکر صاحب میں اپوزیشن کو جواب دینا چاہتا ہوں جس پر سپیکر نے کہا کہ آپ جواب نہ دیں اپنا سوال پھر پڑھیں۔
قومی اسمبلی میں نفیسہ شاہ اور عابدشیر کے درمیان تلخ کلامی، سپیکر نے معاملہ رفع دفع کرا دیا
Aug 08, 2014