نئی دہلی:چندر شکھیر رائو کی بیٹی کو کشمیریوں کے حق میں بیان مہنگا پڑ گیا

نئی دہلی (کے پی آئی)  بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی چندر شکھیر رائو کی بیٹی اور موجودہ ممبر پارلیمنٹ  ’’کے کویتا‘‘ کو کشمیریوں کی حمایت  پر دیا گیا بیان مہنگا پڑا۔ بھارتی عدالت نے  کویتا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ بی جے پی  کے حیدر آباد ونگ کے کنوینر اور ایڈووکیٹ ’’کے کرنو ساگر‘‘ نے ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ  کی عدالت میں  رٹ پٹیشن دائر کی  جس میں انہوں نے کہا کہ ممبر پارلیمنٹ نے انٹرویو کے دوران بھارت مخالف بیان دیا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر اور تلنگانہ بھارت کے حصے نہیں ہیں اور بھارت نے ان علاقوں  پر غیر قانونی  طور پر قبضہ جمایا ہے۔ پٹیشن میں مذکورہ بی جے پی  کے لیڈر نے کہا کہ چندر شکھیر  رائو کی بیٹی نے انٹرویو کے دوران  مزید کہا کہ  مقبوضہ جموں و کشمیر میں فوج اور پیرا ملٹری  فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی  پامالیوں کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور ایسے اہلکاروں  کے خلاف عالمی عدالت میں کیس درج کیا جانا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن