نئی دہلی (رائٹرز) بھارت امریکہ سے مزید اپاچی ہیلی کاٹر خریدے گا یہ امید ظاہر کی ہے کہ اس کیلئے ان ہیلی کاپٹروں کی قیمت کم کر دی جائیگی۔ بھارتی دفاعی حکام کے مطابق بھارت اور امریکہ کے درمیان پہلے ہی22 ہیلی کاپٹر خریدنے کے متعلق قیمت پر مذاکرات جاری ہیں۔ بھارت ہیلی کاپٹر کی تعداد بڑھا کر1.4 ارب ڈالر کی اسلحہ کی خریداری کے معاہدے پر دستخط چاہتا ہے۔ یہ مودی حکومت آنے کے بعد سب سے بڑا دفاعی سودا ہو گا۔ اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر اور چنیوک ہیلی کاپٹروں کی ڈیل امریکی وزیردفاع چک ہیگل کے آج شروع ہونے والے دورہ بھارت پرملاقاتوں اور مذاکرات کا سرفہرست ایجنڈا ہو گا اور وہ اس حوالے سے بات کرینگے۔