اسلام آباد (ثنا نیوز) قومی اسمبلی میں خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اختیارات میں اضافے کی تحریک کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کو براہ راست مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کو مانیٹر کرنے، متعلقہ فورمز کو فوری طور پر ان سے آگاہ کرنے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے عالمی برادری کو متحرک کرنے، رائے عامہ کے لئے قومی مہم، مسئلہ کشمیر پر شعور کی بیداری اس حوالے سے خصوصی مہمات فعالیت سے عالمی برادری کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے وعدے کی یاد دہانی پاکستان کے دیرینہ اصولی مؤقف کو آگے بڑھانے کشمیری عوام کی اخلاقی سیاسی سفارتی حمایت جاری رکھنے کے لئے کردار ادا کرنے انسانی حقوق کے حوالے سے متعلقہ آرگنائزیشنز کی کارکردگی پر نظر رکھنے اور وقتاً فوقتاً رپورٹس تیار کر کے ان کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا پابند بنانے کی ترامیم کی گئی ہیں۔ تحریک وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے پیش کی تھی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔
قو می اسمبلی ‘ خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اختیارات بڑھانے کی تحریک منظور
Aug 08, 2014