اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایس ای سی پی نے 23 بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا عمل شروع کردیا، ایس ای سی پی کے مطابق یہ این جی اوز اپنے آڈٹ شدہ اکائونٹ جمع کرانے میں ناکام رہیں، ان این جی اوز کو غیر فعال تصور کیا گیا ہے، قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والی این جی اوز کی فہرست وزارت داخلہ اور اکنامک ڈویژن کو بھجوا دی گئی ہے، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی این جی اوز کی پالیسی وضع کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے، منسوخ ہونے والی این جی اوز میں سیودی چلڈرن بھی شامل ہے، نئی رجسٹریشن کیلئے این جی او کا وزارت داخلہ کے ساتھ ایم او یو لازمی قرار دیا ہے۔
23بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا عمل شروع
Aug 08, 2015