بیجنگ(اے این این)اقتصادی راہداری منصوبے کاعملی آغاز،کمپنی پاکستان کو ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 49.5میگاواٹ منصوبے کیلئے 33ٹربائن رواں سال ستمبر تک مہیا کردے گی ۔ٹربائن تیار کرنے والی چینی کمپنی منگ یانگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوان وی ژھانگ نے ایک چینی اخبار کو بتایاکہ منگ یانگ ونڈ پاور گروپ پاکستان کو پانچ مختلف مراحل میں رواں سال ستمبر تک 33ٹربائن مہیا کرے گی ۔اس حوالے سے خریداری کے معاہدے پر دستحط کرلیے گئے ہیں ۔کمپنی ٹربائنز کی تنصیب کے بعد ان سروس کی پانچ سالہ ضمانت بھی دے گی۔چینی کمپنی صوبہ سندھ میں توانائی پیدا کرنے والی پون چکیوں کا ایک فارم تعمیر کرے گی جس سے توانائی بحران پر قابو پانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔فارم کا افتتاح اگلے سال جون میں ہوگا ۔