وزیراعظم نواز شریف آج عیسیٰ خیل جائینگے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرینگے

میانوالی (نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف آج صبح 9 بجے عیسیٰ خیل بذریعہ ہیلی کاپٹر تشریف لائیں گے۔ ہیلی پیڈ ببلی خان گرائونڈ میں بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم کا استقبال صوبائی وزیر ذکیہ شاہنواز اور مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری حکیم ایوب قریشی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کریں گے۔ وزیراعظم بعد ازاں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عیسیٰ خیل میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...