سندھ ہائیکورٹ: چودھری نثار، رحمان ملک کے قریبی عزیزوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کیخلاف درخواست پر وفاق سے جواب طلب

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیات کے عزیزواقارب کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے پروفاقی حکومت سے 3 ہفتوں میں جواب طلب لیا۔ جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ پرمشتمل دو رکنی بنچ نے بلیو پاسپورٹ کے اجرا کے خلاف درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار عصمت مہدی نے موقف اپنایا کہ سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک اور موجودہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے عزیز و اقارب اور دوستوں کو ’’بلیو پاسپوٹ‘‘ جاری کئے، آئین اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بلیو پاسپورٹ غیرقانونی طریقے سے بانٹے جارہے ہیں۔ درخواست گزارکے دلائل سن کر جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ چوہدری نثار نے کہا تھاکہ سابق حکومت کے جاری کردہ بلیو پاسپورٹ واپس لئے جارہے ہیں،اپنی بات کی پاسداری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن