شرجیل میمن سے محکمہ آرکائیوز کا قلمدان واپس، نثار کھوڑو کے حوالے

کراچی (وقائع نگار) سندھ کے وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز شرجیل میمن سے محکمہ آرکائیو واپس لے کر نثار کھوڑو کے حوالے کر دیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نثار کھوڑو کے پاس اب3 محکمے ہونگے۔ شرجیل انعام میمن کے پاس اب صرف محکمہ ورکس اینڈ سروسز رہے گا۔ واضح رہے کہ آرکائیوز کا محکمہ ہمیشہ وزیر اطلاعات کو ہی سونپا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن