عشناءسہیل آئی ٹی ایف ویمن پروفیشنل سرکٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

Aug 08, 2015

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ویمن ٹینس سٹار عشنا سہیل نے مصر میں منعقد ہونےوالے آئی ٹی ایف ویمن پروفیشنل سرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں اپنی جرمن پارٹنر کے ساتھ چیک ری پبلک کی ویمن کھلاڑی پر مشتمل جوڑی کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ عشنا سہیل پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔جنہوں نے کسی انٹرنیشنل ٹینس سرکٹ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں عشنا سہیل نے اپنی جرمن پارٹنر کھلاڑی اناتاسیا ریمچن کے ساتھ ملکر چیک کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کو 6-3 اور 7-6 (7-5) سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ عشنا سہیل اور ان کی جرمن پارٹنر کھلاڑی کا سیمی فائنل میں رشین کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی سے مقابلہ ہوگا۔

مزیدخبریں