مکرمی! پاکستان عدلیہ کی جانب سے انتخابات 2013 کی شفافیت کے بارے میں فیصلہ سنادیاگیا ہے اس بات سے قطع نظر کہ یہ فیصلہ کس جماعت کے حق میں ہے یہ ایک انتہائی دور رس نتائج کا حامل فیصلہ ہے کیونکہ اس سے انتخابی عمل کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے اور لوگوں میں اس معاملے پر شعور اور آگاہی بڑھی ہے اس عدالتی فیصلے نے انتخابات کی تاریخی حیثیت بھی واضع کر دی ہے ورنہ تاریخ دان شایدان انتخابات کو بھی ماضی میں ہونے والے بہت سے انتخابات کی طرح مشکوک اور متنازعہ قراردیتے اسی طرح اس فیصلے سے انتخابات کی شفا فیت کا پیمانہ مقرر کر دیا گیا ہے جس کی بنیادپر آئندہ ہونے والے الیکشن کی جانچ پڑتال کی جاسکے گی۔(علی رضا،ایم اے او کالج لاہور، ڈیپارٹمنٹ)