لاہور ( سپیشل رپورٹر) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجا ز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کو ڈی سیٹ کروانے کی تحریک واپس لینے میں سیاسی جماعتوں اور فوجی عدالتوں کو برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے کردار کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ پارلیمانی قوتوں نے بلوغت کا ثبوت دیا ہے ،اگر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے سنجیدہ سیاستدان میدان میں آکر ماحول ساز گار نہ بناتے تو پی ٹی آئی کے اراکین کو اپنی نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑتا۔
پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملہ پر سیاسی جماعتوں نے بلوغت کا ثبوت دیا: اعجاز ہاشمی
Aug 08, 2015