’’غیراسلامی لٹر یچر سے متعلق آرمی چیف کا میڈیا کو محتاط رہنے کا مشورہ خو ش آئند ہے‘‘

لاہور (سپیشل رپورٹر) خیابان چورہ شریف میں عریانی، فحاشی، بے حیائی اور لادینیت کیخلاف ایک کانفرنس ہوئی جس میں صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ چورہ شریف پیر سید کبیر علی شاہ گیلانی و مرکزی امیر عالمی چادر اوڑھ تحریک نے کی۔ مہمان خصوصی عالمی چادر اوڑھ تحریک (یو۔ کے) کے امیر بیرسٹر اشتیاق احمد تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یو کے کی دھرتی پہ ہم چادر اوڑھ تحریک کا پیغام عام کر رہے ہیں اور بے شمار بہنوں، بیٹیوں اور خصوصاً کالج اور یونیورسٹیوں کی طالبات کو چادر اوڑھ تحریک کی جانب سے چادریں اوڑھا چکے ہیں۔ علامہ مولانا رجیع اللہ نے بھی چادر اوڑھ تحریک کی کاوشوں کا اعتراف کیا انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر چادر اوڑھ تحریک کے اثرات نظر آ رہے ہیں۔ آخر میں پیر سید کبیر علی شاہ گیلانی نے کہا ہم جنرل راحیل شریف کمانڈر انچیف کے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ جنہوں نے لادینی لٹریچر، فلمیں اور پروگرام میڈیا پر نشر کرنے پر محتاط رہنے کی تلقین کی ان کا بیان خوش آئند ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...