راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 4 ہزار کلو گرام خشک میوہ‘ 37 بوریاں ممنوعہ کیمیکل‘ گاڑی اور کمبل قبضے میں لے لئے‘ سامان کی مالیت 70 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ خشک میوہ کہوٹہ کے راستے بھارت سمگل کیا جا رہا تھا۔ علاوہ ازیں فتح جنگ سے پکڑی گئی خشک میوے کی 30 لاکھ سے زائد مالیت کی گاڑی کوئٹہ سے اسلام آباد لائی جا رہی تھی۔ کمبل اور ممنوعہ کیمیکل سے بھرا ٹرک افغانستان سے پشاور کے راستے لاہور جا رہا تھا۔
راولپنڈی: کسٹم حکام نے 4 ہزار کلو خشک میوہ‘ 37 بوریاں ممنوعہ کیمیکل کمبل اور گاڑی قبضے میں لے لی
Aug 08, 2016