5ماہ میں732مقابلوں کے دوران52دہشت گرد ہلاک ہوئے: کراچی پولیس

Aug 08, 2016

کراچی( نوائے وقت رپورٹ) کراچی پولیس نے رواں سال کے5ماہ کی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا مارچ سے جولائی تک پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے 732مقابلے ہوئے ہیں اور ان مقابلوں میں 913ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا پولیس مقابلے میں52دہشت گردوں، 103ڈکیتوں اور5اغوا کاروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا پولیس کارروائیوں سے جرائم پیشہ عناصر کے 225گروہوں کا خاتمہ ہوا ہے۔ پولیس مقابلوں اور کارروائیوں کے دوران ملزموں سے ایک اینٹی ایئر کرافٹ گن،6ایل ایم جیز،127کلاشنکوف، 366شاٹ گنز، 103ایم پی فائیو، 2681پستول ،23خود کش جیکٹس،120ہینڈ گرنیڈز ،12راکٹ لانچرز ،102کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور17983کی تعداد میں گولیاں بھی ملی ہیں۔

مزیدخبریں