بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جوڑی پہلے رائونڈ سے ہی باہر

Aug 08, 2016

ریو ڈی جنیرو(سپورٹس ڈیسک ) امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز اولمپک گیمز کے ٹینس مقابلے کے پہلے رائونڈ میں سنگلز کے پہلے ہی رائونڈ سے باہر ہوگئیں ۔ان کو بیلجیئم کی کرسٹن فلپکنز نے شکست سے دوچار کیا ۔ ولیمز نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے بھی انکار کردیا ۔ بھارٹی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ویمنز جوڑی اولمپک گیمز کے مقابلے میں پہلے ہی رائونڈ سے باہر ہوگئی ہے ۔ چینی جوڑی شوائی پینگ اور شوائی ژانگ کے ہاتھوں چھ سات ‘ساتھ پانچ اور پانچ سات سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جاپان کے کی نشیکوری نے بلغاریہ کے گریگوری دمتریوف کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی ۔ سربیا کی اینا ایوا نوواک پہلے ہی رائونڈ میں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ اینا کو سپین کی کارلا سواریز نے دو چھ ‘چھ ایک اور چھ دو سے ہرایا۔

مزیدخبریں