دمشق(بی بی سی+ اے این این ) باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ حلب میں حزب مخالف کی فورسز نے حکومت کا محاصرہ توڑ کر اپنے زیراثر علاقے میں کمک حاصل کرلی ہے۔ ۔ادھر پوپ فرانسس نے اتوار کو منعقدہ ایک مذہبی تقریب کے دوران حلب کی صورت حال کے بارے میں کہا ہے کہ طاقتور قوتوں کی شام میں امن قائم کرنے میں عدم دلچسپی کی قیمت شام کے عام شہری ادا کررہے ہیں۔ یہ قابل قبول نہیں کہ اس خانہ جنگی کی قیمت بچوں سمیت دیگر معصوم لوگ ادا کریں۔ شام کے سرکاری مفتی علامہ بدرالدین حسون نے مشکل میں گھری اسدی فوج کی مدد کے لیے حزب اللہ اور روس سے مزید مدد کی اپیل کی ہے۔