لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ کانگو وائرس کے شبہ میں زیرعلاج 4 مریضوں کے بلڈ ٹیسٹ نیگٹیو آئے ہیں۔ میو ہسپتال میں زیر علاج رانی بی بی، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج شازیہ سعید اور آفتاب کانگو بخار میں مبتلا نہیں۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے چاروں مریضوں کو کلیئر کر دیا ہے۔ سروسز ہسپتال میں زیر علاج عمران کا ٹیسٹ پہلے ہی نیگٹیو آچکا ہے۔