واشنگٹن( نما ئندہ خصوصی ) کانگریس کی 2002ء میں پیش ہونیوالی خفیہ رپورٹ میں سعودی شہزادے بندر بن سلطان کا 9/11 کے حملوں سے بلا واسطہ تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔ سی این این کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے میں ملوث ابو زبیدہ کا غیر تصدیق شدہ نمبر سعودی شہزادے کی کمپنی کا تھا اور دونوں فون نمبر ابو زبیدہ کی فون بک میں درج تھے لیکن ایف بی آئی اور سی آئی اے کے مطابق سعودی خاندان کے کسی فرد کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے جبکہ سعودی حکومت نے سعودی شہزادے کے ابوزبیدہ سے کسی بھی تعلق کی تردید کی ہے۔
9/11 کے واقعہ سے سعودی شہزادے بندر بن سلطان کے بلاواسطہ تعلق کا انکشاف
Aug 08, 2016