ساہےوال(نامہ نگار) حج تلاش مصطفی اور رسول کی اداﺅں کا نام ہے نماز،روزہ،زکوٰة مےں عقل کو دخل ہے جبکہ اس عظےم فرےضہ مےں عشق کا غلبہ نظر آتا ہے ان خےالات کا اظہار جامعہ فرےدےہ کے بانی و شےخ الحدےث علامہ ابو النصر منظور احمد شاہ نے حج روانگی کے مو قع پر بزم فرےد کی طرف سے منعقدہ تقرےب مےں کےا ۔انہوں نے مزےد کہا کہ حج و عمرہ کی قبولےت کے لئے خلوص نےت شرط ہے کہ ےہ کام خالصتا اللہ کےلئے ہونا چا ہئے ۔حج پر جانے سے پہلے عزےز و اقارب،رشتہ داروں سے معافی اچھا فعل ہے کےونکہ اسلام حقوق العباد کی اہمےت پر بڑا زور دےتا ہے۔