کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن ) اقلیتی ونگ سندھ کے صدر ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر 9 اگست کو جی ٹی روڈ پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شام سندر نے میاں محمد نوازشریف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتی برادری آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف سے ڈاکٹر شام سندر ایڈوانی کی ملاقات
Aug 08, 2017