کراچی( وقائع نگار)گورنر سندھ مختلف بلوں پر دستخط کرنے سے انکار کرکے صوبائی حکومت کے لئے آئینی اور قانونی طریقے سے وقت ضائع کرکے پیچیدگی پیدا کررہے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر اب تک پاور کمپنیز کو سبسڈی دینے کے بل اور نیب آرڈیننس کی منسوخی بل پر دستخط کرنے سے انکار کرچکی ہیں۔ یہ بل سندھ اسمبلی سے پیپلزپارٹی کی حکومت نے کثرت رائے سے منظور کرائے تھے۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پارٹی رہنمائوں نے بعض سیاسی بیانات او رملاقاتوں کے بعد گورنر سندھ کو خبردار کیا تھا کہ وہ آئینی حدود میں رہیں اور اس کے بعد گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے آئینی اختیارات کااستعمال تیز کررکھا ہے۔
گورنر/سیاسی دبائو
گورنر نے سندھ حکومت پر سیاسی دبائومیں اضافہ کردیا
Aug 08, 2017