اسلام آباد:عائشہ گلالئی کیس، تحقیقات کیلئے 10رکنی خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوں کی ا خلاقیات کمیٹی کے اجلاس میں عائشہ گلا لئی کے معاملے پر دس رکنی علیحدہ خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوں کی اخلاقات کمیٹی کے قیام کیلئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے اپنی پارٹی کے سربراہ پر الزامات کی تحقیقات کیلئے دس رکنی علیحدہ خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔کمیٹی میں چھ حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے جبکہ چار اپوزیشن اراکین شامل ہونگے ۔کمیٹی عائشہ گلالئی کے مسیجز کی ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ دے گی جبکہ کمیٹی کے اراکین کیلئے سیاسی جماعتوں کو نام دینے کیلئے خط لکھ دیا گیاہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...