فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ضیاءکے سر براہ محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ بھٹو نے ”اِدھر ہم اُدھر تم“ کا نعرہ لگا کر ملک کو توڑا۔ شہید ضیاءالحق نے کرکٹ میچ دیکھنے کے بہانے بھارت جا کر اسے للکارا کہ پاکستان پر حملہ کرنے کی جرا¿ت کی تو ہم ایٹمی طاقت کا استعمال کر کے ہندو تہذیب کو نیست و نابود کر دیں گے۔ افغانستان میں بیٹھنے والے سپر طاقت روس ٹکڑے ٹکرے ہو گیا جہاں اسلامی ریاستیں قائم ہو چکی ہیں شہید صدر ضیاءالحق نے ڈاکٹر قدیر کے ہمراہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ 17 اگست کو اسلام آباد میں شہدائے بہاولپور کی برسی بھر پور مذہبی طریقے سے منائی جائیگی۔ یہ باتیں انہوں نے فیصل آباد میں گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس اور ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ضیاءکے صوبائی رہنما میاں ساجد حسین انجم،شہباز علی گلزار، چوہدری کرامت اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئین 62 اور 63 صادق اور امین ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہید ضیاءالحق نے آئین میں اسلام کی روح پھونک دی۔ پیپلز پارٹی کے ذوالفقار مرزا نے کراچی میں کلاشنکوفیں تقسیم کیں وہاں انسانوں کو کیڑوں مکوڑوں کی طرح مارا جارہا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ بیرون ملک منتقل کئے جانےوالے دو سو ارب واپس ملک میں لائے جائیں گے سرے محل، سوئزرلینڈ کے بینکوں میں پڑے لاکھوں ملین ڈالر اور شہید بےنظیر بھٹو کی جیولری واپس لانے کےلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ کشمیر کی سکھ جنگ لڑ رہے تھے کہ شہید بے نظیر بھٹو نے بھارتی حکومت کو سکھوں کی فہرستیں دیں اور سینکڑوں سکھوں کو مروا دیا۔ ایسا نہ ہوتا تو کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ ہوتا اور پاک فوج کے ہزاروں جوان ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔ میاں نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرتے ہوئے احترام کیا۔ ملک میں مختلف آپریشن چل رہے ہیں۔ جمہوریت ڈی ریل ہونے سے دشمن فائدہ اٹھائیں گے اور کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھانا چاہیے جس سے اداروں میں تصادم ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، (ق) لیگ اور پی ٹی آئی ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں انکا فیصلہ پندرہ یوم میں آنا چاہیے۔ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی پر لفظی حملے کرنےوالے وزیر بن گئے اور چند وزیر بننے کےلئے لائن میںکھڑے ہیں۔ سعد رفیق اپنے والد کے قاتلوں کو نہیں پکڑ سکا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آنے سے بڑے تصادم کا خدشہ ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے عدلیہ سے استفسار کیا کہ کیا این آر او کے پردے میں لوٹ مار کیس دوبارہ اوپن کیاجائے گا ۔ پانامہ کیس سیاسی اور قانونی طورپر صحیح نہیں لڑا گیا ۔ جنگ اب بھی قانونی طورپر لڑی جائے اداروں سے ٹکراو¿ مناسب نہیں ہوگا۔ جمہوریت کسی طور ڈی ریل نہیں ہونی چاہیے خواتین الزام سازی افسوسناک ہے عائشہ گل لئی کو الزام سے قبل اپنی نشست چھوڑ دینی چاہیے تھی۔ میں سپیکر سے کہوںگا کہ پندرہ سے تیس دن میں اس کا فیصلہ کرلیاجائے۔ البتہ تمام خواتین کو انصاف ملنا چاہیے۔ پاک فوج کی قربانیوں کے باعث پاکستان، یمن، سوڈان، عراق، افغانستان اور شام بننے سے محفوظ ہے۔ جنرل ضیاءالحق کی جدوجہد کے نتیجے میں 8 روسی ریاستیں آزاد ہوئیں ۔ 17 اگست کو اسلام آباد میں ان کی برسی پر عظیم اجتماع ہو گا ۔ تقریب سے صوبائی راہنما میاں ساجد حسین انجم ، کرامت سرویا، میاں اعجاز اور پروفیسر ابوبکر حمزہ نے بھی خطاب کیا۔ بھٹودور میں ڈاکٹر نذیر احمد ، خواجہ رفیق اور 24دیگر شہید کیے گئے ۔ میاں طفیل محمد اور مجیب الرحمن شامی پر بھی ظلم ڈھایا گیا ۔ خواجہ سعد رفیق اپنے والد کے بہیمانہ قتل کو بھول گئے ہیں۔
اعجاز الحق