لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد نے پنجاب میںینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی بدولت مریضوں کی بڑھتی ہوئی مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ینگ ڈاکٹروں کو ہسپتالوں میں کسی صورت میں بھی ایمرجنسی سروس بند نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ نہ صرف ان کے حلف کے خلاف ہے بلکہ غیر اخلاقی اور غیر انسانی بھی ہے۔