نیو یارک (بی بی سی) ماضی میں جنگی جرائم کے مقدمات میں وکیل استغاثہ کے فرائض انجام دینے والی کارلہ دل پونٹے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفتیش کرنے والی کمشن سے استعفیٰ دے رہی ہیں کیونکہ یہ کمیشن کچھ بھی نہیں کرتا۔
کارلہ دل پونٹے سوئس حکومت میں وکیل استغاثہ کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے روانڈا اور سابق یوگوسلاویا کی جنگوں میں جرائم کی تفیشات کی تھیں ان سوئس اخبار بلک سے بات کرتے ہوئے کارلہ دل پونٹے نے کہا کہ میں تنگ آ چکی ہوں میں نے ہار مان لی ہے میں نے اپنا استعفیٰ تیار کر لیا ہے اور آئندہ چند روز میں اسے جمع کروا دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ شام میں ہر کوئی بری سائڈ پر ہے بشار الاسد کی حکومت نے انسانیت کے خلاف انتہائی گھنونے جرائم سرزد کئے ہیں اور حزب مخالف میں بھی شدت پسند اور دہشت گرد ہیں ۔