کراچی(صباح نیوز)کرپشن اور اختیارات کے ناجائزاستعمال پر سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیرقانون ضیاالحسن لنجارکو نیب کے سامنے پیش ہو کربیان ریکارڈ کرانے کاحکم دیا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ تفتیش میں تعاون نہ کرنے پر عبوری ضمانت منسوخ کر دیں گے ۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر قانون اور جیل خانہ جات ضیا الحسن لنجار کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کے روبرو اپنے بیان میں بتایا کہ ضیا لنجار کے خلاف کرپشن کے سنگین الزامات ہیں،انہیں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کیا گیا مگر وہ پیش ہوتے ہیں اور نہ ہی تفتیش میں تعاون کررہے ہیں جس پر جسٹس کے کے آغا نے ضیا الحسن لنجار کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نیب سے تعاون نہیں کریں گے تو ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔عدالت کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ ضیا لنجار آپ کو معلوم ہے کہ آپ عبوری ضمانت پر ہیں، کیا ضمانت کا مطلب یہ ہے کہ آپ تحقیقات میں تعاون نہ کریں۔ اس موقع پر عدالت نے ضیالنجاز کو نیب کے پاس جاکر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیتے ہوئے نیب سے تین ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی اور سماعت5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
سندھ ہائیکورٹ
کرپشن اور اختیارات کے ناجائزاستعمال پر سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیرقانون ضیاالحسن لنجارکو نیب کے سامنے پیش ہو کربیان ریکارڈ کرانے کاحکم
Aug 08, 2017