نوم پہینہ( نیٹ نیوز) ماہر علم حشرات الاض نے ایک تتلی کا پیچھا کرتے ہوئے گھنے جنگلوں میں عظیم سلطنت کھمر کو دریافت کر لیا۔ کھمر سلطنت تیرہویں صدی میں منظر عام سے مٹ گئی تھی،1860ءمیں ماہر علم حشرات الارض ہینری موہاٹ کمبوڈیا کے دارالحکومت کے گھنے جنگلات میں تتلی کا پیچھا کرتے جب جنگل میں ایک جانب مڑا تو وہاں پتھروں سے تعمیر شدہ عمارت کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا۔بعد ازاں اس کی اطلاع پر ماہرین آثار قدیمہ اور تاریخ دان وہاں پہنچے تو انہوں نے زمین میں دفن شہر کو بے نقاب کیا، پتھروں پر کنندہ تحریروں کا ترجمہ کرنے سے پتہ چلا کہ یہ سلطنت کھمر کی عمارت ہے۔