ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال‘ مطالبات کی منظوری کیلئے 72گھنٹے کا الٹی میٹم‘ 67برطرف‘ بھرتیاں جاری

لاہور، گوجرانوالہ‘ ملتان (نیوز رپورٹر+ اے این این+ نمائندہ خصوصی) پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ساتویں روزبھی جاری، برطرف ڈاکٹرز کی تعداد67سے تجاوز کرگئی، ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں میں ان اور آﺅٹ ڈور کام بند کر دیا۔ لاہور کے جنرل، جناح اور سروسزہسپتال میں سینئر ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود ہیں جبکہ ملتان کے ہسپتالوں میں بھی مریضوں اور لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔ ایم ایس جناح ہسپتال کے مطابق ینگ ڈاکٹر کی ہنگامہ آرائی کے باوجود ڈاکٹرز کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے، برطرف ڈاکٹرز کی جگہ نئے ڈاکٹرز نے فرائض سنبھال لئے ہیں۔ گوجرانوالہ کے نمائندہ خصوصی کا کہنا ہے کہ پرنسپل میڈیکل کالج سے ملاقات کے بعد ےنگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کر کے اپنی ڈےوٹےاں سنبھال لےں ،تفصےلات کے مطابق اس حوالے سے پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر آفتاب محسن نے ینگ ڈاکٹرز کے مقامی عہدےداروں سے ملاقات کی بعدازاں ےنگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کر کے ڈےوٹےاں سنبھال کر مرےضوں کا علاج معالجہ شروع کر دےا ہے ۔ ملتان کے نشتر ہسپتال میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز پر سکیورٹی گارڈز نے تشدد کیا ہے جس سے پانچ ڈاکٹرز زخمی ہوگئے ہیں۔دوسری جانب محکمہ صحت نے واضح کردیا ہے کہ ہڑتالی ڈاکٹرز سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، محکمہ صحت کی جانب سے احتجاجی ڈاکٹرزکو معطل کرنے پر ینگ ڈاکٹرز اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ پنجاب بھر میں برطرف کئے جانے والے ینگ ڈاکٹروں کی تعداد 67 ہو گئی ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں 30 سے زائد ڈاکٹرز کو بھرتی کیا گیا۔ ملتان میں اب تک 26 ہڑتالی ڈاکٹرز کو برطرف کیا جاچکا ہے۔دریں اثناءمحکمہ صحت نے نئے ڈاکٹروں کی بھرتی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ دریں اثناءمحکمہ صحت نے نئے ڈاکٹروں کی بھرتی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میںخالی ہونے والی اسامیوں پر پنجاب ریذیڈنسی پروگرام کے تحت نئے پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز کی بھرتی شروع ہوگئی۔ پوسٹ گریجویٹ ایڈمیشن کمیٹی کے اعلان کے مطابق اہل امیدوار پنجاب ریذیڈنسی پروگرام کی ویب سائیٹ www.prp.punjab.gov.pk پر جاکر رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ایف سی پی ایس پارٹ ٹو کی ٹریننگ کیلئے آر ٹی ایم سی فارم یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور سے آج شام پانچ بجے تک حاصل کیا جاسکتے ہیں۔ ترجمان یوا یچ ایس کے مطابق آر ٹی ایم سی فارم کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز میں کل (بدھ 9اگست )شام 5بجے تک جمع ہوں گے۔ینگ ڈاکٹرایسوی ایشن نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں صوبے بھر کی ایمرجنسی بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیے دیا ۔ایسویسی ایشن کے رہنماﺅں ڈاکٹر معروف وینس،ڈاکٹر شبیر چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کا مزید استحصال برداشت نہیں کریں گے۔ان کامزید کہنا تھا کہ حکومت نے اس حد تک جانے کے لئے مجبور کیا۔ محکمہ صحت نے دھوکا دیا،مذاکرات میں ینگ ڈاکٹرز نے کسی قسم کے کیسز کی بات نہیں کی۔ برن یونٹس، آئی سی یوز اور سی سی یوز کے قیام کی بات کی۔ان کاکہنا تھا کہ سنٹرل انڈکشن پالیسی میں کسی قسم کی شفافیت نہیں۔سی آئی پی کو یونیورسٹیوں کی اکیڈمک کونسل سے منظور کروایا جائے۔
ینگ ڈاکٹرز

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...