قانون کی بالادستی یقینی، اداروں کے درمیان ٹکرا¶ کی صورتحال پیدا نہ کی جائے: سراج الحق

Aug 08, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور اداروں کے درمیان ٹکراﺅ کی صورتحال پیدا نہ کی جائے۔ نوازشریف اور مشرف سمیت سب کو قانون کے دائرے میں لائے بغیر قانون کی حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ ملک آئین کی بالادستی سے ہی ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھے گا۔حکمران جماعت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔ سابقہ و موجودہ وزیراعظم اور کابینہ جس خود فریبی میں مبتلا ہیں، عوام کو بھی اس کا شکار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو کر رہے گی۔ سپریم کورٹ پرویز مشرف اور زرداری حکومتوں کے میگا سکینڈلز کے مقدمات اور لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی کے اقدامات کرے۔ نوازشریف مظلوم بننے اور عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے نوزائیدہ حکومت کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منصورہ میں جماعت اسلامی کی منصوبہ عمل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت نائب امیر و نگران منصوبہ عمل کمیٹی راشد نسیم نے کی جبکہ سیکرٹری کمیٹی اظہر اقبال حسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے اور فیصلے کے خلاف بیان بازی سے اداروں میں ٹکراﺅ کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
سراج الحق

مزیدخبریں