پرویز خٹک کے ’ہارس ٹریڈنگ‘ پر بیان کا الیکشن کمشن نوٹس لے: ضیاءاللہ آفریدی

پشاور(بیورورپورٹ) خیبر پی کے کے رکن صوبائی اسمبلی ضیاءاللہ آفریدی نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے ’ہارس ٹریڈنگ‘ سے متعلق بیان پر الیکشن کمشن اور اعلیٰ عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے تحریک التوا میں مبینہ طورپر خریدے گئے ارکان کے نام اور قیمت فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ اس حوالہ سے اعلی عدلیہ اور الیکشن کمشن سے معاملے کا نوٹس لینے اور وزیراعلی کو نااہل قرار دینے کے مطالبات کئے گئے ہیں۔ تحریک التوا میں وزیر اعلی پرویز خٹک پر ہارس ٹریڈنگ کے اعتراف کا الزام لگایا گیا ہے اورموقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلی پرویز خٹک نے 75 اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف اور اتحادیوں کی تعداد 68 ہے۔
ضیاءاللہ آفریدی

ای پیپر دی نیشن