کراچی (اسپورٹس رپورٹر)اصغر علی شاہ معموریل اسپورٹس فاونڈیشن کے صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ آج کے ہونہار کرکٹرز کل کا مستقبل ہیں ۔ مجھے امید ہے کہ اس کوچنگ کیمپ سے کئی باصلاحیت کرکٹرز آئندہ قومی سطح پر ملک کا نام روشن کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر 24ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ فری کرکٹ کوچنگ کیمپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر بطور مہمان ِخصوصی کیا ۔ کیمپ کمانڈٹ وائس پریزیڈنٹ اصغرعلی شاہ فاونڈیشن ڈاکٹر سید عمران علی شاہ ، وائس پریز ڈینٹ میڈیم اسما ءعلی شاہ ، کیمپ انچارج فرسٹ کلاس کرکٹر وحید مرزا ، ٹرینر حافظ امین ، نصرت فیہیم ، عتیق الراحمن، عمران زیدی اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ اصغر علی شاہ فاونڈیشن کے بینر تلے 24سال سے مسلسل اس فری کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے اور اب تک متعدد کھلاڑی اس کیمپ سے قومی سطح پر نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ کیمپ کے شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کو مستقل بنیاد پر گراونڈ بلایا جائے گا ۔ ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے کہا ہماری خواہش ہے کہ اس کیمپ سے باصلاحیت کھلاڑی ابھرکر سامنے آئیں ۔ انھوں نے کیمپ انچارج وحید مرزا اور ٹرینر حافظ امین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت کی وجہ سے ماضی کی طرح اس سال بھی ہمارا کیمپ بہت کامیاب رہا ۔
کوچنگ کیمپ کے ہونہار کرکٹر ز آنےوالے کل کا مستقبل ہیں ،ڈاکٹر جنید علی شاہ
Aug 08, 2017