سپریم کورٹ میں وزیر اعلی پنجاب کے صاحبزادے ایم این اے حمزہ شہباز کی نا اہلی اورعائشہ احد پرپارلیمانی کمیٹی بنانے کیلئے درخواست دائر کرادی گئی۔ منگل کو دائر درخواست میں درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ عائشہ احد کے الزامات پروزیراعظم اوراسپیکرقومی اسمبلی پارلیمانی کمیٹی بنانے کا حکم دے، عائشہ احد نے انکشاف کیا کہ ان کوجان سے مارنے کی کوشش کی گئی جبکہ تھانے میں تشدد کیا گیا، عائشہ احد کے بقول ان کے پاس بھی میسجز اورثبوت موجود ہیں، عائشہ احد کے نکاح نامے کو چھپانے پرحمزہ شہبازصادق اورامین نہیں رہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عائشہ احد کے الزامات کی تصدیق کے لیے نواز شریف، کلثوم نواز، شہباز شریف کو شامل تفتیش کیا جائے، عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کو صاف وشفاف تحقیقات کا کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے جبکہ حمزہ شہباز شریف کی بطور رکن قومی اسمبلی اہلیت فیصلہ آنے تک منسوخ کرنے کا حکم دے۔
سپریم کورٹ میں حمزہ شہبازکی نا اہلی اورعائشہ احد پرپارلیمانی کیمٹی بنانے کیلئے درخواست دائر
Aug 08, 2017 | 19:39